تہران(ویب ڈیسک)ایران میں مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ٹرینوں میں تصادم صوبہ سمنان کے شہرشہرود کے ہفت خان اسٹیشن پر ہوا جس میں 31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرینوں میں آمنے سامنے تصادم سے ٹرینوں میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں کیں ۔ واضح رہے کہ ٹرینوں میں تصادم علی الصبح سمنان کے اسٹیشن ہفت خان پر ہوا ۔