Thursday, October 6, 2022

ایران سے واپس آنے والے 8 ہزار زائرین تفتان میں پھنس گئے

ایران سے واپس آنے والے 8 ہزار زائرین تفتان میں پھنس گئے

تفتان ( 92 نیوز ) ایران سےواپس آنے والے 8 ہزار پاکستانی زائرین تفتان میں پھنس گئے ۔
تفتان میں زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ زائرین نے تفتان میں پاکستان ہاؤس کےباہر دھرنا دے دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
شہدا کربلا کے چہلم میں شرکت کرنے والے زائرین وطن واپسی پر مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ تفتان پہنچنے کے بعد زائرین کو کوئٹہ روانگی کی اجازت نہ ملی جس کی وجہ سے ہزاروں زائرین تفتان میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
تفتان میں پاکستان ہاؤس میں سہولیات کے فقدان نے زائرین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مطابق تفتان میں پھنسے زائرین کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
زائرین نے روانگی کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان ہاؤس کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی ۔ زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں تفتان سے کوئٹہ بیجھنے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد زائرین کو کوئٹہ روانگی کی اجازت دی جائے گی ۔