Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران سائبر حملوں کی زد میں، مقامی ایئر کمپنی ماہان ہیکرز کا نشانہ بن گئی

ایران سائبر حملوں کی زد میں، مقامی ایئر کمپنی ماہان ہیکرز کا نشانہ بن گئی
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) ایران سائبر حملوں کی زد میں آ گیا۔ مقامی ایئر کمپنی ماہان ہیکرز کا نشانہ بن گئی۔

ایرانی میڈیا  کے مطابق ماہان ایئر کے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کی ہوابازی کی صنعت میں اپنے اہم مقام کی وجہ سے یہ پہلے بھی کئی بار ایسے حملوں کا نشانہ بن چکی ہے۔ انٹرنیٹ سکیورٹی  ٹیم    نے  چند  گھنٹوں  کے بعد    کمپیوٹر سسٹم کو بحال کر دیا۔ ڈومیسٹک نیٹ ورک کے علاوہ یہ ایئرلائن یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک کے لیے بھی آپریٹ کرتی ہے لیکن امریکا نے دیگر ایرانی  کمپنیوں  کے ساتھ اسے بلیک لسٹ میں شامل  کیا ہو ا ہے ۔

حملوں کو اسرائیل اور ایران کے درمیان برسوں سے جاری خفیہ سائبر جنگ کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔