Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران دنیا کی مشہور ترین گیم ”پوکے مون گو“ پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا

ایران دنیا کی مشہور ترین گیم ”پوکے مون گو“ پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
August 6, 2016
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے ملک میں مقبول گیم ”پوکے مون گو“ پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ”پوکے مون گو“ اس وقت دنیا کی مقبول ترین گیم بن چکی ہے مگر اسے کھیلنے کے طریقہ کار پر کئی ممالک سکیورٹی خدشات ظاہر کر چکے ہیں۔ ایران نے ”پوکے مون گو“ پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ایرانی ادارے ہائی کونسل آف ورچوئل سپیسز نے گیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ گیم ”پوکے مون گو“ اپنے صارفین کو دنیا کے اصلی مقامات میں جا کر ورچوئل ریئلیٹی کے ذریعے کارٹون پکڑنے کی دعوت دیتی ہے۔ گیم کھیلتے ہوئے لوگ اس قدر محو ہو جاتے ہیں کہ انہیں گردوپیش کی بھی خبر نہیں رہتی اور بعض اوقات تو کھلاڑی حادثات کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔