Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران جو چاہے ہم بھی وہ کرنے کو تیار ہیں ، امریکی صدر

ایران جو چاہے ہم بھی وہ کرنے کو تیار ہیں ، امریکی صدر
June 26, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے خلیج میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا تو اس کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا،  ایران جو چاہے ہم بھی وہ کرنے کو تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے توہین آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے، انہوں نےایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اقدامات کو ذہنی خلل کا نتیجہ قراردیا ۔ انہوں نےکہاکہ ایران کی جانب سےامریکی مفادات پر حملےکابھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گااوربعض صورتوں میں اس بھرپورکا مطلب مکمل تباہی ہوگا ، ایران ایٹمی ہتھیاربناناچاہتا ہے اور امریکااسے اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔