Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان جوہری تنصیبات کے معائنے کا عارضی معاہدہ طے

ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان جوہری تنصیبات کے معائنے کا عارضی معاہدہ طے
February 22, 2021

تہران (92 نیوز) ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان جوہری تنصیبات کے معائنے کا عارضی معاہدہ طے پا گیا۔

عالمی سیاسی منظرنامے پر ایک بار پھر ایران نظر آنے لگا۔ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے ایران کے جوہری معاہدے میں شمولیت اورایران کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کی جانب سے بھی امریکہ کے پیش کش کو مثبت جواب دیا گیا تھا۔

عالمی ادارے آئی ای اے ای کے ایران کے ساتھ معطل مذاکرات بحال ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات کامیاب  ہوئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق فریقین کے درمیان جوہری تنصیبات کے معائنے کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سربراہ ایٹمی ایجنسی رافیل گروسی  کے مطابق  آئی اے ای اے کو 3 ماہ کیلئے ایرانی جوہری تنصیبات کے محدود معائنے کی اجازت ہو گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے، صورتحال خراب ہونے سے بچ گئی اوراس تکنیکی سمجھوتے کی بدولت سیاسی مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔