Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران امریکہ ایٹمی معاہدہ: خلیجی ممالک نے حمایت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی: وال سٹریٹ جرنل

ایران امریکہ ایٹمی معاہدہ: خلیجی ممالک نے حمایت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی: وال سٹریٹ جرنل
May 3, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستیں ایران سے ایٹمی معاہدے کی حمایت پر تیار ہو گئی ہیں۔ جریدے کے مطابق خلیجی ممالک کی قیادت نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکاسلامتی کے تحفظ کی ضمانت اور ہتھیار دے تو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں خلیجی رہنما 13مئی کو باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران فائٹرطیارے ایف35 اور میزائل فراہم کرنے کی درخواست کی جائےگی جبکہ میزائل دفاعی نظام، جاسوسی، نگرانی کے آلات اور ڈرونزکی فراہمی کی بھی درخواست کی جائیگی۔ ملاقات میں امریکا اور خلیجی ریاستوں سے نئے دفاعی معاہدوں کےلئے بھی زور دیا جائےگا۔ امریکی وزیرخارجہ بھی 8مئی کوپیرس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔