Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایران ، پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ ،27 گارڈز جاں بحق

ایران ، پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ ،27 گارڈز جاں بحق
February 14, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے میں 27 گارڈز جاں بحق جبکہ  20 زخمی ہو گئے ۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خود کش حملہ پاک ایران سرحد سے متصل سیستان بلوچستان صوبے میں کیا گیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ آور نے  ایران کی  انقلابی گارڈز پاسداران انقلاب  سے منسلک  سرحدی محافظوں  کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔ حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی دہشتگردتنظیم نے قبول کی ہے جو اس سے قبل بھی سیستان بلوچستان  میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے  ۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی گئی ہے  ۔