ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد بغیری کا جی ایچ کیو کا دورہ
راولپنڈی (92 نیوز) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد بغیری نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دوطرفہ دفاعی تعاون، سرحدی انتظام، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران افواج کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا پاک، ایران تعاون میں اضافہ سے خطے کے امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دوران ملاقات میجر جنرل ڈاکٹر محمد بغیری نے دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے عزم کا اظہارکیا، انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔