Friday, September 30, 2022

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام کرونا کے باعث جاں بحق

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام کرونا کے باعث جاں بحق
تہران (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، ایران میں کرونا وائرس سے مزید 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی جبکہ کرونا کے ایک ہزار دو سو چونتیس نئے کیس سامنے آگئے، متاثرین کی تعداد چار ہزار سات سو سینتالیس تک جا پہنچی۔ ادھر کرونا وائرس کے سیاحت سمیت دنیا کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا۔