Thursday, October 6, 2022

ایرانی علاقے سے ایف سی بلوچستان کی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ، جوان مقبول شاہ شہید

ایرانی علاقے سے ایف سی بلوچستان کی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ، جوان مقبول شاہ شہید
September 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ایرانی علاقے سے ایف سی بلوچستان کی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی جوان مقبول شاہ شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی سرحدی پوسٹ پر فائرنگ ایرانی حدود سے کی گئی، ایک ایف سی جوان مقبول شاہ شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیار استعمال کئے۔ پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعہ سے آگاہ کردیا۔