ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نوازشریف کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔
ایرانی صدر کے دورے میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس سے قبل ایرانی صدر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سے اہم علاقائی اور عالمی ایشوز کے علاوہ تعمیری تعلقات قائم کرنے پر بات چیت بھی ہو گی۔