Tuesday, December 6, 2022

ایرانی جنرل نے امریکا کو خلیج فارس میں مہم جوئی سے خبردار کر دیا

ایرانی جنرل نے امریکا کو خلیج فارس میں مہم جوئی سے خبردار کر دیا
 تہران (92 نیوز) ایرانی جنرل نے امریکا کو خلیج فارس میں کسی قسم کی مہم جوئی سے خبردار کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے کور کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد نے ایران کے مخالف ممالک، خاص کر امریکا، کو خبر دار کیا کہ وہ خلیج فارس میں کوئی غیرذمہ دارانہ قدم اٹھانے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا باصورت دیگر علاقے میں موجود انکی فوجوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ایرانی جنرل نے بیان امریکی جنگی بیڑے ابراہم لنکن کی خلیج فارس میں آمد کی وجہ سے جاری کیا۔