ایدھی نے ثابت کیا کہ انسان مال و دولت سے نہیں کردار سے بڑا آدمی بنتا ہے: خورشید شاہ ،سراج درانی

کراچی(92نیوز)فخر پاکستان عبدالستارایدھی کی رہائش گاہ ایدھی ہوم میٹھادر پر سیاسی ومذہبی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےبھی ایدھی ہوم جاکر فیصل ایدھی سےتعزیت کی۔۔کہتےہیں ایدھی کےکردار نےانہیں عزت بخشی۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اتوار کےروز اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کےہمراہ ایدھی ہوم پہنچےاوربلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی سےتعزیت کی۔ میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایدھی نےثابت کیا کہ انسان مال ودولت سےنہیں کردار سےبڑا آدمی بنتا ہے۔ خورشید شاہ بولےکہ موت برحق ہے لیکن عبدالستارایدھی کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جن دو خوش نصیبوں کوایدھی صاحب کی انکھیں نصیب ہوئی ہیں،امید ہےوہ بھی ان کےمشن کو آگے بڑھائیں گے۔