Tuesday, August 16, 2022

ایدھی فاﺅنڈیشن کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے نیپال روانہ

ایدھی فاﺅنڈیشن کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے نیپال روانہ
کراچی (92نیوز) نیپال میں ہولناک تباہی مچانے والے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایدھی ٹیم نیپال روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ایدھی فاﺅنڈیشن کے رضاکار کراچی ایئرپورٹ سے نیپال کیلئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کے پوتے احمد ایدھی نے بتایا کہ وہاں دس ہزار سے ز ائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا، ٹیم امدادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گی۔