Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایدھی سینٹر سے چودہ کروڑ مالیت کی چوری میں ملوث گروہ کے مزید دو کارندے گرفتار

ایدھی سینٹر سے چودہ کروڑ  مالیت کی چوری میں ملوث گروہ کے مزید دو کارندے گرفتار
December 22, 2015
  کراچی(92نیوز)ایدھی سینٹر سے چودہ کروڑ سے زائد مالیت کی چوری میں ملوث گروہ کے مزید دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا اسپتال کی پارکنگ سے موٹر سائیکلیں اور رکشہ چوری کرنے والا گروہ بھی دھر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایدھی فاونڈیشن سے طلائی زیورات اور نقدی کی چوری میں گروہ کے مزید 2 ملزمان دھر لیے گئے ۔  ملزموں نے چودہ کروڑ روپوں سے زائد مالیت کی چوری کی تھی مرکزی ملزم عمیر شاہ چوری کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا ملزم عمیر معاملہ ٹھنڈا ہونے کا سوچ کر پاکستان آیا تو دھر لیا گیا جس کی نشاندہی پر اسکے دوست اختر کے گھر سے 5 کلو طلائی زیورات بھی برآمد کر لیئے گئے۔ ادھر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتالوں کی پارکنگ سے رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان موٹر سائیکل کا سامان رنچھوڑلائن کی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، 4 موٹر سائیکل رکشے، 26 موٹر سائیکلوں کے چیسز ،موٹر سائیکلوں کے کاغذات ، انجن نمبر پنچ کرنے کے آلات برآمد کرلیے۔