Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایجبسٹن ٹیسٹ : انگلش بلے بازوں نے پاکستان کو مشکل راستے پر ڈال دیا

ایجبسٹن ٹیسٹ : انگلش بلے بازوں نے پاکستان کو مشکل راستے پر ڈال دیا
August 7, 2016
برمنگھم (ویب ڈیسک) ایجبسٹن ٹیسٹ میں فتح پاکستان سے دور ہونے لگی۔ چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف تین سو گیارہ رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ یاسر شاہ نے پندرہ ٹیسٹ میچزمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چوتھے دن کا آغاز بغیر نقصان کے ایک سو بیس رنز سے کیا اور محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اپنے مجموعی اسکور میں مزید دو سو چورانوے رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستانی باولرز سخت کوشش کے باوجود صرف پانچ انگلش کھلاڑیوں کو آوٹ کر سکے۔ الیسٹر کک چھیاسٹھ، جو روٹ باسٹھ اور ایلکس ہیلز نے چون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جیمز ونس نے بیالیس اور بیلنس نے سب سے کم اٹھائیس رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور یاسر شاہ نے دو‘ دو جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بیلنس کی وکٹ حاصل کر کے یاسر شاہ نے پندرہ ٹیسٹ میچوں میں نوے وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس سنگ میل کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کے جارج لوہمن کا ایک سو بیس سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو کریز پرجونی بیئر اسٹو بیاسی اور معین علی ساٹھ رنز کے ساتھ موجود تھے۔