Sunday, October 2, 2022

ایتھوپیا کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ ، 157افراد سوار تھے

ایتھوپیا کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ ، 157افراد سوار تھے
نیروبی ( 92 نیوز) ایتھوپیا کا طیارہ نیروبی میں گر کر تباہ  ہو گیا  ، طیارے میں   157افراد سوار تھے ۔ ایتھوپین وزیر اعظم کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ بوئنگ 737 تھا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے تاہم حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ادیس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 حادثے کا شکار ہوئی، مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ پاکستان نے المناک حادثے  پر ایتھوپیا سے اظہار افسوس کیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیا اور ایتھوپیا کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی ہے ۔