Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے 16 ارکان گرفتار

ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے 16 ارکان گرفتار
November 10, 2021 --- ویب ڈیسک

عدیس بابا (92 نیوز) ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے 16 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اقوام متحدہ نے تصدیق کردی۔

اسٹیفن دوجارک نے کہا گرفتار ارکان کی رہائی کیلئے ایتھوپیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ایتھوپین پولیس چیف کا کہنا ہے ٹیگرے باغیوں کی حمایت کرنے والوں کو حراست میں لیا۔ اقوام متحدہ سے تعلق یا نسلی بنیادوں پر کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

 ادھر امریکا نے ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے ارکان کی گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے ایتھوپیا میں نسلی بنیادوں پر گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں۔ ٹیگرے نسل کی خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔