Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایتھنز کے جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی

ایتھنز کے جنگل میں لگی آگ  نے تباہی مچا دی
July 24, 2018
ایتھنز (92 نیوز) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگل میں لگی آگ  آبادی تک پھیل گئی ۔ مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک اور چھپن زخمی ہو گئے ۔ آگ سے سو سے زائد گھر تباہ جبکہ  ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔حکام نے آتشزدگی سے سات ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ گہرے دھویں کے باعث  اہم شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ۔خشک موسم کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب یونان کی حکومت نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے  یورپین یونین سے مدد طلب کر لی ۔