Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایبٹ آباد: 30میں سے 29کرکٹر فٹنس ٹیسٹ میں فیل

ایبٹ آباد: 30میں سے 29کرکٹر فٹنس ٹیسٹ میں فیل
May 16, 2016
ایبٹ آباد(92نیوز)ایبٹ آ باد بوٹ کیمپ  میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کاپول کھل گیا  تیس میں سے انتیس کرکٹر 4فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، ٹرینر کا کہنا ہے  تمام کھلاڑیوں کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد میں جاری بوٹ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں کوشامل کیاگیا ہے، پہلے دو دن ، دوڑ ، پش اپس اور سپرنٹ لگوائی گئیں جس میں کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترسکے ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی ٹرینرزکومتاثرنہ کرسکے۔ تیس میں سے انتیس کھلاڑی فٹنس کے چار ٹیسٹ پاس نہ کرسکے ایک کلومیٹر کا فاصلہ  چھ منٹ میں طے کرنے میں صرف تین کھلاڑی کامیاب ہوپائے ۔ٹرینرزکی جانب سے کھلاڑیوں کے زائد وزن کو فوری مسئلہ  قراردیاگیا۔ ذرائع  کے مطابق فوادعالم پش اپس میں کامیاب رہے تاہم دوڑ ٹیسٹ میں ناکام رہے محمدحفیظ،حارث سہیل،یاسرشاہ ،ذوالفقار بابر اورعمادوسیم فٹنس کیمپ میں شامل ہونے سے قبل ہی ان فٹ ہوچکےہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔