Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایبٹ آباد : ڈینگی وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد نو ہوگئی

ایبٹ آباد : ڈینگی وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد نو ہوگئی
September 4, 2015
ایبٹ آباد(92نیوز) محکمہ صحت کے پی کے کی چشم پوشی ہزارہ میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد پچاس سے زائد ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈینگی کے زیادہ تر متاثرہ مریضوں کا  تعلق حویلیاں و گردونواح، ہری پور گردونواح اور مانسہرہ شہر و گرد نواح بتایا جاتا ہے۔ مرنے والوں میں رجوعیہ کی آٹھ سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ دو خواتین بھی گزشتہ دنوں ہسپتال میں دم توڑ گئیں ہیں متاثرہ افراد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روزعوامی پریشر اور مقامی میڈیا کے شور شرابے کے بعد اے ٹی ایچ کی انتظا میہ نے مرد وخواتین کیلئے ایک الگ الگ وارڈز قائم کی ہیں۔ حالیہ دنوں میں مانسہرہ بحالی کے رہائشی محمد تسلیم ، شاہد منیر، مظہر سکنہ سبزہ مانسہرہ،عظمیٰ بی بی جبوڑی مانسہرہ، نرگس بی بی ترنگڑی مانسہرہ اور ایبٹ آباد کالا پل کی رہائشی زردہ بی بی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر متعدد متاثرہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔