Wednesday, October 5, 2022

ایبٹ آباد: ٹریننگ کا اثر ، کرکٹرز نے رسہ کشی کے میچ میں اپنے ہی ٹرینرز کو ہراد یا

ایبٹ آباد: ٹریننگ کا اثر ، کرکٹرز نے رسہ کشی کے میچ میں اپنے ہی ٹرینرز کو ہراد یا
ایبٹ آباد(92نیوز)دو ہفتوں کی ٹریننگ نے کام کر دکھایا کرکٹرز نے رسہ کشی کے میچ میں اپنے  ہی ٹرینرز کو شکست دے دی مصباح ،یونس ،شعیب ملک سمیت  تمام کرکٹرز نے فتح کے بعد خوب ہلا گلا کیا۔ تفصیلات کےمطابق کاکول اکیڈمی میں جاری بوٹ کیمپ میں   سخت ٹریننگ کے ساتھ  ساتھ کرکٹرز کو تفریح کا بھی بھرپور موقع دیا جا رہا ہے۔ کاکول اکیڈمی میں کرکٹرز اور آرمی ٹرینرز کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا، جس میں  کرکٹرز  نے آرمی ٹرینر ز کو شکست دی اور خوب ہلا گلہ کیا۔ رسہ کشی کے مقابلے میں مصباح اور یونس خان نے بھی حصہ لیاجبکہ محمد رضوان نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔ پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے بوٹ کیمپ کا اختتام کل ہو گا جس کے بعد دورہ انگلینڈ کے ممکنہ  کھلاڑی تیس مئی سے اسکل کیمپ میں حصہ لیں گے۔