Saturday, July 27, 2024

ایبٹ آباد میں گیس لیکج سے دھماکہ‘ خاتون جاں بحق‘ چھبیس افراد زخمی

ایبٹ آباد میں گیس لیکج سے دھماکہ‘ خاتون جاں بحق‘ چھبیس افراد زخمی
February 6, 2016
ایبٹ آباد (92نیوز) ایبٹ آباد میں گیسٹ ہاوس میں گیس لیکج دھماکہ سے خاتون جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون اور شدید زخمی چاروں افراد کا تعلق ایک ہی حاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیس لیکج دھماکہ رات 3 بجکر 30 منٹ پر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب لالہ زارگیسٹ ہاوس میں اس وقت ہوا جب بٹگرام کے علاقہ آلائی کے رہائشی ایک ہی حاندان کے افراد نے کمرہ کھول کر لائٹ آن کی۔ بدقسمت خاندان کے افراد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل ایک مریض کی عیادت کرنے کے بعد گیسٹ ہاوس میں رات گزارنے کے لئے گیسٹ ہاوس گئے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے کیجولٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رحمان درانی کے مطابق دھماکہ میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق ہوئی جبکہ 26 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں 22 افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔