Friday, February 23, 2024

ایبٹ آباد : لیگی  کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 4کارکن جاں بحق ایک زخمی

ایبٹ آباد : لیگی  کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 4کارکن جاں بحق ایک زخمی
June 2, 2015
ایبٹ آباد(92نیوز)فوارہ چوک میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 1 زخمی ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل دھمتوڑ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے تحصیل کونسل چوہدری ساجد جنہیں انتخابات میں شکست کا سامنا کرناپڑا اسی شکست کی رنجش کی وجہ سے ان کے اپنے ہی گاؤں میں سیاسی مخالفین کے ساتھ تصادم ہوا جس کے بعد فوارہ چوک میں ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں بوستان ولد محمد علی ، نذیر ولد منصف، کالا خان ولد شیر علی اور چوہدری صابر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی نویدکو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولین  کے ورثاء نے چوہدری ساجد سمیت سجاد ،اشفاق اور عبدالستار کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے پولیس گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔