Saturday, July 27, 2024

ایبٹ آباد اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ

ایبٹ آباد اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ
August 2, 2016
ایبٹ آباد (92نیوز) ایبٹ آباد اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے اڑتالیس کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور اردگرد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر مانیٹر کی گئی ہے اور اس کی شدت پانچ اعشاریہ صفر تھی۔ زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 48 کلومیٹر شمال مغرب کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔