Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی کی رہائی لٹک گئی !!! درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ آنے میں تاخیر، ماڈل کی پریشانی بڑھ گئی

ایان علی کی رہائی لٹک گئی !!! درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ آنے میں تاخیر، ماڈل کی پریشانی بڑھ گئی
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) ماڈل ایان علی نے ضمانت تو حاصل کر لی ہے مگر انہیں ابھی تک رہائی نہ ملی کیونکہ ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کا انتظار طویل ہو گیا۔ طویل پیشیوں اور انتظار کے بعد ماڈل ایان علی کی ضمانت تو منظور ہو گئی مگر وہ ابھی تک جیل کی سلاخوں سے باہر نکلنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ارکان کے دستخط کے بعد ہی فیصلہ جاری ہو گا اور اگر دستخط نہ ہوئے تو پھر ماڈل کو ایک اور دن جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔