Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی کیلئے کسٹم انسپکٹر کا قتل ڈراؤنا خواب بنتا جارہا ہے

ایان علی کیلئے کسٹم انسپکٹر کا قتل ڈراؤنا خواب بنتا جارہا ہے
July 29, 2016
راولپنڈی(92نیوز)ڈالرگرل ایان علی کےلئے کسٹمز انسپکٹر اعجاز چودھری کا قتل دردسربنتا جارہا ہےپراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ہدایت پر ملزمہ کےخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ،،مقولہ ہے کہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، پہلے تو معاملہ تھا صرف ڈالرسمگلنگ کااور چکر کاٹنے پڑتے تھے کچہری کے لیکن اب کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کے مقدمہ  میں ماڈل ایان علی کےخلاف انسداد دہشتگردی  کی  دفعات بھی شامل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری افسر کے قتل کے مقدمے میں پہلے تو ماڈل ایان کا نام بطور شریک ملزم شامل کیا گیا تھا لیکن اب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرکے ایان کو شامل تفتیش کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسٹم انسپکٹر کا قتل دوران ڈیوٹی ہوا جو دہشتگردی کے ذمرے میں آتا ہے۔  تھانہ وارث خان پولیس کے تفتیشی افسر منظر شاہ نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کے احکامات پر عملدرآمد شروع کرد یا ہےجلد مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کا اضافہ کردیا جائے گا اور اس حوالے سے ماڈل ایان کوشامل تفتیش کرنے کے لئے بھی سمن بھجوائے جائیں گے۔