Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایان علی کو کرنسی سمگلنگ کیس  میں چار ماہ لمبی’چھٹی‘ مل گئی

ایان علی کو کرنسی سمگلنگ کیس  میں چار ماہ لمبی’چھٹی‘ مل گئی
December 17, 2016

اسلام آباد (92نیوز) کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ پانچ سماعتوں پر ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے آج ماڈل ایان علی کو ہر صورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں 5 ماہ بعد راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالتی حکم پر تقریباً پانچ ماہ بعد ماڈل گرل عدالت پیش ہوئی تاہم فاضل جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

ڈیوٹی جج شکیل احمد نے سماعت بغیر کارروائی چھ اپریل تک ملتوی کر دی۔ ماڈل ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس بدنیتی پر مبنی ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔ ماتحت عدالتوں میں کیس چل ہی نہیں سکتا۔