Sunday, September 15, 2024

ایان علی کو جامعہ کراچی مدعو کرنے والے دونوں طالبعلموں کا داخلہ منسوخ

ایان علی کو جامعہ کراچی مدعو کرنے والے دونوں طالبعلموں  کا داخلہ منسوخ
October 5, 2015
  کراچی(92نیوز)ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامہ  نے ایان علی کو مدعو کرنے والے دونوں طلبہ کو جامعہ سے خارج کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد کے معاملے پر انتظامیہ نے فیصلہ کر ہی لیا اور ماڈل کو یونیورسٹی مدعو کرنے والے دونوں طلبہ  کے  یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی  ہے۔ ایک طا لب علم اریب خان  کا داخلہ منسوخ کر کے  ایک سال کے لیے  جامعہ سےخارج کیا گیا ہے جبکہ دوسرے جامعہ سے فارغ التحصیل طالب علم رضوان شیخ  پر یونی ورسٹی  آمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔