Monday, November 28, 2022

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے ریفری جج کےفیصلے کے بعد ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیا  وفاق کی درخواست پرایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم معطل، عدالت نے وفاق کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دے دی۔ تفصیلات کےمطابق ڈالر گرل ایان علی کا بیرون ملک جانے کا خواب چکنا چور ہوگيا، بینچ تقسیم ہونے پر معاملہ ریفری جج کو بھجوايا گيا تھا ،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے جسٹس کے کے آغا کے فيصلے پر اتفاق کيا کہ ايان علي کا نام  اي سي ايل ميں شامل کرنا غيرقانونی ہے۔ سندھ ہائيکورٹ نے ايان کا نام اي سي ايل سے نکالنے کا حکم ديا، ايان علی کے وکيل نے نويد سنائی کہ ڈالر گرل آج ہی بيرون ملک روانہ ہوجائينگی ۔  مگر ڈالر گرل کے ارمانوں کے پھول بن کھلے ہی مرجھا گئے بنچ نے وفاق کی درخواست پر اپنا ہی حکم دس روز کيلئے معطل کرديا۔ وفاق نے درخواست کی تھي کہ  فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں وقت ديا جائے۔