Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے عیدی بانٹ دی !!! ماڈل کو 70 قیدیوں کے بعد رہائی ملے گی

ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے عیدی بانٹ دی !!! ماڈل کو 70 قیدیوں کے بعد رہائی ملے گی
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ماڈل ایان علی کو چند گھنٹوں میں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کے وکلاءنے سرتوڑ کوشش کی کہ ماڈل ایان علی کو آج ہر صورت رہائی مل جائے مگر ان کی ضمانت کا مرحلہ مختلف شکلیں اختیار کرتا رہا اور اب اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ ماڈل ایان علی کی رہائی سے پہلے معمولی جرائم میں ملوث 70 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایان علی نے اڈیالہ جیل میں قیدی خواتین سے الوداعی ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں۔ اس موقع پر جیل اہلکاروں نے انہیں مبارکباد بھی دی اور تحائف بھی دیئے گئے۔ رہائی کے لمحات قریب آنے اور عید کی خوشی میں ایان علی نے جیل میں 5لاکھ روپے کی عیدی بانٹ دی جبکہ وارنٹ آفس میں خصوصی رقم تقسیم کی گئی۔ وارنٹ آفس نے ماڈل کی روبکار اوررہائی تک کاغذات مکمل کرنے میں معاونت کی۔