Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی ایک بار پھر مرکز نگاہ، کراچی یونیورسٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت

ایان علی ایک بار پھر مرکز نگاہ، کراچی یونیورسٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سپر ماڈل ایان علی ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گئیں۔ کراچی یونیورسٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تو سوشل میڈیا پر ایان علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سپر ماڈل ایان علی ایک منصوبے کا افتتاح کرنے کے لئے کراچی یونیورسٹی پہنچ گئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی کو یونیورسٹی میں مہمان خصوصی بلانے پر سوشل میڈیا نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر لوگوں نے کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کہ جس ملک میں مجرم مہمان خصوصی ہوں اس ملک کو یہودی سازش کی کوئی ضرورت نہیں۔ ٹوئٹرپر ایان علی ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور ہیش ٹیگ ایان بنی استانی۔ استعمال کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ ایان علی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ یونیورسٹی طلبا کے کام سے متاثر ہوئی کیونکہ یہ نوجوان پڑھائی اور کام کے ساتھ غریبوں کی مدد کرنے کا جو کام کر رہے ہیں وہ کرنا اتنا آسان نہیں۔ تقریب کے اختتام پر ایان علی کو ایک ‘تعریفی شیلڈ’ سے بھی نوازا گیا۔ اس دوران طلبہ ایان علی کے ساتھ سیلفیز بھی بناتے رہے۔