Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایان علی اور ڈاکٹر عاصم بارے وزیرداخلہ کے الزامات سچ نہیں : اعتزاز

ایان علی اور ڈاکٹر عاصم بارے وزیرداخلہ کے الزامات سچ نہیں : اعتزاز
August 13, 2016
لاہور (92نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وہ دو لفظ بولیں تو چودھری نثار کو دو روز تک نیند نہیں آتی۔ ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے معاملے میں وزیر داخلہ کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ چودھری نثار پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتے۔ وہ ہمیشہ ہماری پارٹی کے خلاف رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کی سفارش سے متعلق من گھڑت باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے سفارش مسترد کرنا ہو تو کوئی بیوقوف انسان ہی اس کے پاس سفارش لے کر جا سکتا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے خود اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔ ٹی او آرز میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ٹرمز آف ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن متحد نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے نے لندن کے علاقے ہائیڈ پارک میں 6 ارب کا فلیٹ خریدا ہے۔ بتایا جائے یہ رقم سے کہاں سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو شہر سے بچوں کے اغوا سے متعلق بتایا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ بہت سارے معاملات میں بچے خود گھروں سے چلے جاتے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔