Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایاز صادق کے وکلاءنے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی!!! 2 دن میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائےگی

ایاز صادق کے وکلاءنے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی!!! 2 دن میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائےگی
August 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، غیر تصدیق شدہ ووٹ بھی جعلی نہیں۔ این اے ایک سو بائیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ایاز صادق کے وکیل نے اپیل مکمل کر لی۔ اپیل دو دن تک سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ایاز صادق کے وکیل کی جانب سے مکمل کی جانیوالی پٹیشن 20 صفحات پر مشتمل ہے۔ درخواست میں عمران خان اور دیگر حلقے کے امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کا متن ہے کہ نادرا انکوائری کمیشن میں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ غیر تصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں ہیں، انکوائری کمیشن میں بھی دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی۔ درخواست میں دھاندلی کے بجائے بے ضابطگی کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر سٹے آرڈر جاری کرے اور ایاز صادق کی رکنیت بحال کی جائے۔