Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایاز صادق کی کامیابی !!! ”12اکتوبر 1999ء سے 12اکتوبر 2015“ کیا انتقام ہے: مریم نواز

ایاز صادق کی کامیابی !!! ”12اکتوبر 1999ء سے 12اکتوبر 2015“ کیا انتقام ہے: مریم نواز
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ بارہ اکتوبر انیس سوننانوے سے بارہ اکتوبر دوہزار پندرہ۔ کیا انتقام ہے۔ خیال رہے کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو پرویز مشرف نے مسلم لیگ (ن) کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایازصادق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی جس پر مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ بارہ اکتوبر انیس سوننانوے سے بارہ اکتوبر دوہزار پندرہ کیا انتقام ہے۔ انہوں نے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بارہ اکتوبر دوہزار پندرہ نے وزیراعظم نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔