Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایاز صادق کی کامیابی چیلنج !!! ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی گئی

ایاز صادق کی کامیابی چیلنج !!! ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی گئی
October 13, 2015
لاہور (92نیوز) این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے جیتنے والے امیدوار سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عوامی تحریک نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کاالزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروانے کی استدعا کی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی نئی اور پرانی ووٹر لسٹیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 میں فتح کا مزہ ابھی پورا نہیں ہوا تھا کہ سردار ایاز صادق کی جیت کو پھر چیلنج کر دیا گیا۔ عوامی تحریک نے بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی۔ این اے ایک سو بائیس میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری نے الزام لگایا ہے کہ پولنگ کے روز ووٹرز لسٹیں غائب کی گئیں۔ درخواست میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس کی دو ہزار تیرہ اور دو ہزار پندرہ کی ووٹر لسٹیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ الیکشن کمیشن سے تصدیق شدہ ووٹر لسٹوں کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن سے استفسار کریگی کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد این اے ایک سو بائیس میں کتنے ووٹ نئے بنے اور کتنے ٹرانسفر ہوئے؟ تحریک انصاف نئے اور ٹرانسفر ووٹوں کی تصدیق کیلئے حلقہ کی عوام سے مدد بھی لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی سیل قائم کردیاگیاہے جہاں اب تک پی ٹی آئی کوووٹ ٹرانسفرکی باون شکایات موصول ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔