Friday, April 26, 2024

ایاز صادق کی نوازشریف سے اہم ملاقات، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ایاز صادق کی نوازشریف سے اہم ملاقات، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) لندن میں ایاز صادق کی نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

واپسی پر ایاز صادق شہباز شریف سے ملاقات کر کے قائد کے اہم پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کو لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ لیگی قائد نے ہدایت کی کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لیے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مزید متحرک کریں۔ پنجاب کی ہر یونین کونسل میں متحرک اور پارٹی کے ساتھ وفادار کارکنوں کو منظم کریں۔ پنجاب بھر کی ہر یوسی سے کم از کم 30 نوجوانوں پر مشتمل گروپ بنائیں۔ ان نوجوانوں کا ضلع کی سطح پر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے۔ سوشل میڈیا کو ترجیح دیں۔

 لیگی قائد نے کہا کارکن صرف ایک فون کال اور واٹس ایپ میسج پر فوری طور پر اکھٹے ہو سکیں۔ یہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ گھر گھر پہنچائیں۔ ہوشربا مہنگائی اور حکومت کی ناکامیوں بارے عوام الناس کو آگاہ کریں۔ لانگ مارچ سے قبل ان نوجوانوں کی سیاسی تربیت کے لیے ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں۔ تمام مقامی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدے دار ان کنونشنز کا اہتمام کریں۔ ہدایات ہر عمل پیرا نہ ہونے والے اراکین اور ٹکٹ ہولڈر کی فہرستیں تیار کریں۔