- لاہور (92نیوز)سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 122کے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اسے ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے انہیں دھاندلی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا ہے اس لئے وہ اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس لئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔