Thursday, September 19, 2024

ایاز صادق ریموٹ کنٹرول سپیکر ہیں :شیخ رشید

ایاز صادق ریموٹ کنٹرول سپیکر ہیں :شیخ رشید
April 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق ایک ریموٹ کنٹرول سپیکر ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٗس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق سوچی سمجھی سازش کے تحت انہیں بولنے کا وقت نہیں دے رہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب وہ ایوان میں موجود ہوتے ہیں تو سپیکر انکا نام نہیں پکارتے اور جب باہر ہوتے ہیں تو سپیکر بولنے کے لئے نام پکارتے ہیں۔ انہوں نے متنبہہ کیا کہ انہیں مجبور نہ کیا جائے کہ وہ غیر پارلیمانی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں۔