ایاز صادق اور ایم پی اے محسن لطیف سے تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں : سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لینے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ این اے 122 اور پی پی 147 کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہ ہوئے۔
سپریم کورٹ سابق ایم پی اے محسن لطیف کو دی گئی مراعات اور تنخواہیں بھی واپس لینے کا حکم دے۔
درخواست گزار کی جانب سے جلد سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 184تھری کو بنیاد بنایا ہے۔