Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایازصادق کی جیت پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن‘ بھنگڑے‘ مٹھائی تقسیم‘ آتش بازی کا مظاہرہ

ایازصادق کی جیت پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن‘ بھنگڑے‘ مٹھائی تقسیم‘ آتش بازی کا مظاہرہ
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخابات میں برتری ملتے ہی ن لیگ کے متوالے سڑکوں پر آ گئے۔ لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا۔ پی پی ایک سو سینتالیس میں پی ٹی آئی کی برتری پر کپتان کے کھلاڑی بھی جھوم اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ضمنی انتخاب میں دن بھر جو ش اور جذبہ غالب رہا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو ابتدائی برتری کی خبریں آتے ہی لیگی کیمپ میں خوشی کا سماں پیدا ہونے لگا۔ رات آٹھ بجے کے قریب ووٹوں میں چند ہزار کا فرق سامنے آیا تو لیگی کارکنوں کو جیت واضح نظر آنے لگی اور انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور جشن منانے لگے۔ حتمی رزلٹ آنے پر لیگی کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اورآتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے شدیدنعرے بازی بھی کی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے کارکن این اے ایک سوبائیس میں شکست پرافسردہ توتھے ہی تاہم پی پی ایک سوسینتالیس میں تحریک انصاف کے امیدوارکی جیت نے انہیں حوصلہ دیا اوروہ بھی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ کپتان کے متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیااوربھنگڑے ڈالے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔