ایازصادق جیت بھی گیا تو دوبارہ حلقے میں نہیں جائیگا‘ مزنگ چونگی میں تاریخی جلسہ کرینگے: عمران خان
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اکتوبر کو مزنگ چونگی میں تاریخی جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حریفوں کو پتہ چل جائے گا کہ لاہور تحریک انصاف کا ہے‘ ایاز صادق اگر جیت بھی جائیں گے تو بھی دوبارہ حلقے میں نہیں آئیں گے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے وزراءاین اے ایک سو بائیس میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اگر وزیرمہم چلائیں گے تو الیکشن کیسے شفاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نو اکتوبرکو لاہور میں تاریخی جلسہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز جمعہ کے روز بڑی تعداد میں مزنگ جلسے میں پہنچیں گے۔ این اے ایک سو بائیس سے پی ٹی آئی کے امیدوار سے متعلق انہوں نے کہا کہ علیم خان کو کینسر ہوا تو انہوں نے شوکت خانم سے علاج کروایا۔ ان کی انسانیت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔