Saturday, February 24, 2024

ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ سبکدوش ہونے والے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب میں نامزد ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔ سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ کے حوالے کی۔

پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا  پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے فخر ہے۔ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔

ایئر ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی کمان تقریب میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔