Friday, September 13, 2024

ایئر چیف، ترکی کی سینئر فوجی قیادت کا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

ایئر چیف، ترکی کی سینئر فوجی قیادت کا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ، جو 4 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پر ہیں، نے منگل کے روز ترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

فضائیہ کے سربراہ نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہولوسی ایکار اور چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران ، انہوں نے پاک ترکی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ، بالخصوص دونوں فضائیہ کے مابین باہمی تجربہ کے اشتراک کے ساتھ ساتھ ہر طرف کی متعلقہ طاقت پر بھروسہ کرنا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے، کمانڈر ترک ایئر فورس، جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی۔

دونوں کمانڈروں نے عصری دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین باہمی تعاون بڑھانے اور مہارت کے تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس مباحثے میں پی اے ایف اور ٹرف کے مابین پائلٹوں کا تبادلہ اور تربیت بھی شامل ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی دو فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کی لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کاکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔