Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ایئر فرانس کیخلاف 2 دن سے ہڑتال جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

ایئر فرانس کیخلاف 2 دن سے ہڑتال جاری، درجنوں پروازیں منسوخ
April 9, 2015
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں ایئر فرانس کے خلاف دو دن سے جاری ہڑتال سے درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ ایئرٹریفک کنٹرولرز کی جاری ہڑتال میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عملے  سے زائد کام کرانے کی شرط ختم کی جائے اور ریٹائرمنٹ کی عمر ستاون سال سے بڑھا کر انسٹھ برس  تک کی جائے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولز کے عملے نے انتظامیہ کومزید دو ہڑتالوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ ایئرٹریفک کنٹرول کے عملے کا کہنا ہے کہ ائیر فرانس انتظامیہ ان کی شرائط پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ جبکہ ائیر فرانس نے مسافروں سے کہا ہے کہ  ہڑتال کے باعث فرانس سے متعدد پروازوں کو عارضی طور پر منسوخ کردیاگیا ہے۔