Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ایئرکارگو ملازمین کا  کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

   ایئرکارگو ملازمین کا  کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
August 31, 2015
لاہور(92نیوز)ائیرکارگو کےملازمین نے کل سے ملک گیرہڑتال کااعلان کردیا،ملازمین کاکہناہےکہ کام چھوڑنےسے ملک کوروزانہ پندرہ لاکھ ڈالرکانقصان برداشت کرناپڑےگا۔ تفصیلات کےمطابق پریس کلب میں ائیرکارگوکےملازمین نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ فنانس بل کےتحت آٹھ پرسنٹ ٹیکس ناقابل قبول ہے،جون دوہزارپندرہ تک لاگوٹیکس کانظام برقراررہناچاہے ۔ ملازمین کاکہناتھاکہ کارگوشفاف طریقے سے ٹیکس اداکررہی ہے ملازمین پراضافی بوجھ ڈالنے سےبہترہےکہ ٹیکس نادہندگان کوٹیکس کےشکنجےمیں لایاجائے۔ ملازمین کاکہناتھاکہ سندھ اورپنجاب ریونیوبورڈکوپہلے ہی سولہ سولہ فیصدٹیکس اداکررہےہیں،اوپرسےآٹھ فیصدٹرن آوٹ ٹیکس لگانازیادتی ہے ۔ پرافٹ مارجن پہلےہی زیادہ نہیں ہے،اگرحکومت کایہی رویہ رہاتودس لاکھ ملازمین بےروزگارہوجائیں گے۔ ملازمین  نےکہاکہ وہ کل صبح گیارہ بجے ائیرپورٹ کارگوسائیڈپرجمع ہوکراحتجاج شروع کرینگے جومطالبات تسلیم کیےجانےتک جاری رہےگا۔