Wednesday, September 18, 2024

ایئرچیف کا دورہ پینٹا گون، امریکی ہم منصب مارک ویلش سے ملاقات

ایئرچیف کا دورہ پینٹا گون، امریکی ہم منصب مارک ویلش سے ملاقات
October 8, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا پینٹا گون کا دورہ،دورے کے دوران سہیل امان نے امریکی ایئر فورس کے سربراہ جنرل مارک ویلش سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، پاک امریکا دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ایئر چیف سہیل امان نے اپنے امریکی ہم منصب کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اور بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سنجیدہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔ سہیل امان نے پاکستان ائیر فورس اور امریکی ائیر فورس کے درمیان مشترکہ مشقوں کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔