ایئرچیف مارشل سہیل امان کا مصحف علی میر ایئربیس کا دورہ
سرگودھا(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایف سولہ طیارہ اڑا کر فضائی مشقوں میں بھی حصہ لیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف سہیل امان نے مصحف علی میر ایئر بیس میں قائم کمبیٹ کمانڈرز سکول کا دورہ کیا اور سکول کی جانب سے شروع کی گئی جنگی ماحول میں فضائی مشقوں کا جائزہ لیا، ایئر چیف سہیل امان نےایف سولہ لڑاکا طیارہ اڑا کر فضائی مشقوں میں حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے سکول کے کمبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیشنز سے ملاقات کی اور پائلٹس کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور معیار کو سراہا۔