ایئروائس مارشل سلمان احسن بخاری کی عبدالستار ایدھی کی قبر پر حاضری
کراچی(92نیوز)ایئر وائس مارشل سلمان بخاری نے ایدھی کی قبر پر حاضری دی ہے ۔ جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔
اس اہم موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے ایدھی کی لحد کو سلامی بھی دی ۔ ایئر وائس مارشل کہتے ہیں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کا مشن جاری رہے گا ۔